سرگودھا(آئی این پی) ضلع کچہری میں محکمہ ریونیوکے ریکارڈروم میں ہونیوالی پراسرارآتش زدگی کیاواقعہ نیارخ اختیارکرگیا،جسے مختلف چہ مگوئیاں نے ایسے ایک سازش قراردیا،جس میں کہاگیاہے کہ جلنے والے ریکارڈ میں سنگین مقدمات جن میں وزیراعلی پنجاب کی طرف سے گزشتہ دورمیں اربوں روپے مالیت کاخضرہ آباد فارم جوکہ کوڑیوں کے بھاؤ لیزپرحاصل کیاگیا،کاریکارڈکے علاوہ اہم ترین ریونیو،انٹی کرپشن سمیت دیگرسرکاری ریکارڈبھی تھا،جوکہ جل کرخاکستربن گیا۔
پی ٹی آئی کے اورپی پی پی کے راہنماوں نے الزام لگایاکہ انتظامیہ نے یہ واقعہ جان بوجھ کرکیاہے،انہوں نے کہاکہ دوکمروں پرمشتمل اس ریکارڈروم میں لگنے والی آگ پرتین دن میں قابوپاناسمجھ سے بالاترہے حانکہ انتظامیہ کے پاس تمام وسائل اورریسکیوسہولیات موجودتھیں،جبکہ ضلع کچہری میں چارچوکیداروں کی ڈیوٹی تھی وقوعہ کے واقت ایک چوکیدار کیوں تھا،اورقبل ازیں حساس ادارے اس علاقہ کی سکیورٹی کوناقص قراردیے چکے ہیں،