منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

راولپنڈی جانیوالی ٹرین کو اُڑانے کی کوشش ناکام،بم ناکارہ بنادیاگیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی( آئی این پی) کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کاشش ناکام، ریلوے گینگ مینوں و ایف سی کی بروقت کاروائی سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں، کوئٹہ سے طلب کی گئی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو بم سے تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ٹریک کی چیکنگ کرنے والے ریلوے گینگ مین بہرام خان اور فیض محمد ریلوے لائن و ٹریک کی چیکنگ کررہے تھے کہ مچ کے قریب دوران پیٹرولنگ ایک مشکوک بیگ نظر آیا جس کی اطلاع فوری طور پر مچ میں خدمات سرانجام دینے والی ایف سی کی فورس کو دی گئی جس نے فوری طور پر علاقہ میں گھیرے میں لے کرکوئٹہ سے اندرون ملک اور کراچی لاہور راولپنڈی سے آنے والی مسافر ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا اور بم ڈسپوزل ٹیم کو کوئٹہ سے طلب کیا گیا جس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا کر کئی قیمتی جانیں بچ لی جبکہ ریلوے لائن کو چیکنگ کرنے کے بعد ریلوے سروس مکمل طور پر بحال کردیا واضھ رہے کہ بلوچستان میں محکمہ بم ڈسپوزل کے عملے کی انتہائی کم تعداد ہونے والی وجہ سے خطر ناک بم کو ناکارہ بنانے کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا ہے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مچ سبی ڈیرہ مراد جمالی سمیت اہم شہروں میں بم ڈسپوزل کا عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات میں فوری طور پر بم ڈسپوزل کے عملے کی موجودگی سے بروقت فائدہ اٹھایا جاسکے واضھ رہے کہ مچ میں ریلوے ٹریک پر بم رکھنے کے واقعہ کے بعد کوئٹہ سے ڈیرہ الہ یار تک ریلوے ٹریک ریلوے اسٹیشنوں سمیت قومی شاہراہ پر حفاظت اقدامات کرتے ہوئے سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…