اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے طرف سے جمع شدہ پیسے میں 2016کے دوران 9 ہزار 5 سوکروڑ کی کمی ہوئی۔ 2016میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم 6فیصد کمی کے ساتھ 1416ملین ڈالر جبکہ 2015 میں 1513ملین ڈالر تھیں۔
جمع کی گئی رقوم میں کمی سے پہلے گزشتہ دوسالوں کے دوران اس میں اضافہ ہوا تھا جبکہ بھارتی شہریوں کی جانب سے جمع شدہ رقوم میں مسلسل تیسرے سال کمی واقع ہوئی اور 2016 میں جمع شدہ رقوم 45 فی صد کمی کے ساتھ 4 ہزار 5 سو کروڑ روپے پر آ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایسا دوسری دفعہ ہوا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی جمع شدہ رقم بھارتی شہریوں کی رقوم سے بڑھ گئی ہیں۔