کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کے جج نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے الزام میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کو دومقدمات میں مزید 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول لائن پولیس تھانے کے عملے نے ٹریفک سارجنٹ عطااللہ کودوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے والے ایم پی اے مجید خان اچکزئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 5 روز کا ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا، تفشیتی آفیسر کی استدعا پر عدالت نے رکن اسمبلی کو مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن تھانے کے تفتشی نے 2009 میں نجی ہسپتال کے مالک کو اغواءکرنے اور بھتہ وصولی کے ایک اور مقدمہ میں مجید خان کا 7 روز کا ریمانڈ بھی لے لیا۔قبل ازیں رکن اسمبلی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا اور اسے ہتھکڑیاں بھی لگائی گئی تھی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا انکے موکل کو تھانے میں بنیادی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہیں، جس پرعدالت نے تفتشی آفیسر کو ہدایت کی ملزم کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، مجید اچکزئی کو عدالت میں پیش کرنے کے موقع پر کارکن بھی عدالت کے احاطے میں جمع ہوئے، جنہیں پولیس نے باہر نکال دیا۔