منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کا رش، کتنے لاکھ سیاح پہنچ گئے، حیران کن اعداد و شمار

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) عید ختم ہوئی لیکن ناران ، کاغان میں سیاحوں کی آمد جاری ہے۔ تقریباً سات لاکھ سیاح خوبصورت وادیوں میں پہنچ چکے ہیں، پولیس نے مہمانوں کو معلومات کے ساتھ پینے کا پانی، کولڈ ڈرنکس اور بچوں میں چاکلیٹ اور تحائف بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی اومانسہرہ چوہدری احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے ابتک ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں جن میں 6 سے7 لاکھ سیا ح مانسہرہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عید کے موقع پرسیاحوں کی 3لاکھ سے زائد گاڑیاں مانسہرہ آئی تھی سیاحوں کو مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے 685پولیس اہلکار تعینات کیے گے ہیں۔سیاحوں کو پانی کی بوتلوں ،جوسز اور گفٹ کے ساتھ عید کارڈ بھی دیے جارہے ہیں جس میں ہماری آفیسرز کے فون نمبرز ہیں جن پر کسی بھی حادثہ یا مشکل کی صورت میں مدد طلب کی جاسکے گی جبکہ خصوصی طور پر موبائل ورکشاپ ،ریکوری وین اور بارش و لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں فوری روڈ کو کلیر کرنے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچائی گی ہیں اس موقع پر سیاحوں کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اس بار ٹریفک جام کے مسائل پیدا نہیں ہوئے اور پولیس کی جانب سے سیاحوں کو چلان کے بجائے پانی کی بوتلیں اور جوسز اور گفٹ دینا اصل تبدیلی ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…