اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ، سیاسی گاڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سنگین جرائم کے باعث اپنی پیشی ہو تو مظلومیت کا رونا روتے ہیں۔