اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے باپ کاٹرائل کرانے والے اسحاق ڈارکی وجہ سے جیل جائیں گے ،ن لیگ 3حصوں میں تقسیم ہے ،نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ،نظریہ پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں ،25سے30ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ،تحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ وقت آنے پرکروں گا۔
نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جمشیددستی آج پوری دنیاکے سامنے روریا،ملتان میں اس جیساکوئی سیاسی کارکن نہیں ،دستی کے ساتھ جوہواحکمرانوں کے ساتھ بھی ہوگا،اس وقت حکمرانوں کیلئے ہم آوازاٹھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مجیداچکزئی کافوجی عدالت میں مقدمہ چلناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں کل6 برن یونٹ ہیں ،3کام کررہے ہیں تین بندپڑے ہیں ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کاکہناتھاکہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں آج تک انہوںنے کوئی ثبوت نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ میں 2سوکنال زمین خالی کرانے پرالیکشن ہاراتھاعام انتخابات میں اتحادکافیصلہ تحریک انصاف کریگی ،آج کرپٹ لوگ کہہ رہے ہیں نظریہ پاکستان کوخطرہ ہے نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ، ہم نے نظریہ پاکستان کے لئے قربانیاں دیں ،خطرے کی باتیں کرنے والے بتائیں ان کاذریعہ معاش کیاہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے کرپشن چھپانے کیلئے اپنے باپ کابھی ٹرائل کرایااوربچوں کابھی ٹرائل ہورہاہے یہ اسحاق ڈارکی وجہ سے جیل جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن تین گروپوں میں تقسیم ہے ،اسحاق ڈار،شہبازاورنثارکے گروپ ہیں ،پنڈی میں سزائے موت یافتہ ممتازقادری ایک سیاسی قوت ہے اورممتازقادری کے چاہنے والے ہمیں ووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس خبرفرشوں نے نہیں دی اندرسے لیک ہوئی ،تین بندوں کونچوڑاجائے توسب کچھ اگل دیں گے اوربتادیں گے کہ تین میں سے دوسیف الرحمن اورشیخ سعید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف میں اتنی جرأت نہیں ڈاراورنثارنوازشریف سے باہرہیں انہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کوآگے لے جاسکتاتھامیں نے عمران خان کوموقع دیا،
پیپلزپارٹی کے بہت لوگ تحریک انصاف میں آچکے اب مسلم لیگ ن کے لوگ بھی آئیں گے اور25سے 30ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے میں عمران خان کے ساتھ