منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پانامہ کیس کا فیصلہ اگر نواز شریف کیخلاف آیا تو (ن) لیگ میں کیا طوفان برپا ہو گا؟ سینئر سیاستدان کی پیشگوئی

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے سابق جنرل پرویز مشرف اور ن لیگ کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف ڈر کے مارے وطن نہیں آئیں گے، فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو ن لیگ کے اکثر رہنما،ق لیگ, پی پی پی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے ق لیگ کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ا پاناما سے جڑا ہوا ہے،ق لیگ کی قیادت چودھری برادران نہیں پرویز مشرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی خواہش ہے کہ عمران سے ملکر سیاسی پارٹیوں کو ملاکر تھرڈ فورس بنائی جائے،مگر مشرف اور عمران میں قیادت کرنے پر لڑائی ہے،مشرف دبئی اور لندن گہومیں وہاں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لیکچر ہی دے سکتے ہیں،مشرف ٹی وی ٹاک شو کریں۔ انہوں نے کہاپاکستانی سیاست میں اس کا کوئی مستقبل نہیں، مشرف چاہتاھے کہ عمران، چودھری برادران، متحدہ، ف لیگ اور قومپرست جماعتوں کو آپس میں ملا کر ایک تہرڈ فورس بنائی جائے،پر دونوں میں اختلاف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ھے قیادت میں کروں پرویز مشرف کہتے میں کروں، دونوں کی لڑائی کی وجھ سے وہ اتحاد بنتے نظر نہیں آرہا،پرویز مشرف ڈر کے مارے وطن واپس نہیں آئیں گے وہ ادہر ھی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ بھی مشرف کے ساتھ ملکر انتخابات لڑے گی،حالات ایسے ہیں کے آنے والے انتخابات میں کسی بہی ایک جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی،ٹو تہرڈ مجارٹی کسی جماعت کو نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو جماعتیں اکثریت لیں گی جو تیسری جماعت سے ملکر حکومت بنائیں گے، سندھ میں فنکشنل لیگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…