منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارش کی پیشن گوئی پر راولپنڈی میں گرین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں جمع شدہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے راولپنڈی کو چار زونز میں تقسیم کر دیا گیا۔؎

جن میں لیاقت باغ، باغ سرداراں، سیٹلائٹ ٹاون اور خیابان سرسید شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں زونز میں نکاسی آب کے جدید آلات مہیا کئے گئے ہیں اور سب ڈویژن افسران کی سرپرستی میں ٹیمیں موجود ہیں۔ راجہ شوکت نے کہا کہ گذشتہ روز بارش کے بعد بعض علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کا انتظام کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ واسا کے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیںاور واسا کا متعلقہ سٹاف چوبیس گھنٹے واسا کے کنٹرول روم میں موجود ہے جہاں کسی بھی ہنگامی صورت حال یا شکایت کی صورت میں فون نمبر 5555489 پر رابط کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں یا راستوں میں پانی جمع ہو جائے ان کے بارے میں شہری فوری طور پر کنٹرول روم سے رابط کیا کریں تاکہ ڈی واٹرنگ کے لیے ٹیمیں روانہ کی جاسکیں۔ راجہ شوکت محمود نے کہا کہ اس وقت راولپنڈی شہرمیں شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے واسا کے 28 واٹر ٹینکرتیار ہیں اور کسی بھی کال پر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کرسکتے ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…