اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

لواحقین سے صلح کے ارمان دل میں ہی رہ گئے، مجید اچکزئی ایک کی بجائے دو مقدمات میں پھنس گئے، عدالت میں حیران کن صورتحال

datetime 29  جون‬‮  2017 |

کوئٹہ (این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی ریمانڈ پورا ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاعدالت نے ملزم مجید خان اچکزئی کو مزید سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے کمرہ نمبر ون میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے ملزم رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی سے تفتیش کیلئے مزید سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان کا سات روزہ ریمانڈ دے دیا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم مجید خان اچکزئی کو واپس کینٹ تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی پر ایک اور مقدمہ بھی منظر عام پر آگیا سیٹلائٹ ٹاون تھانہ پولیس نے مجید خان اچکزئی پر 2009 میں اغواء کا مقدمہ ظاہر کر دیا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اغواء کیس میں ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس عدالت نے منظور کرلیا عدالت نے اغواء کیس میں بھی مجید خان کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…