جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

بیوی کو سعودی عرب بلوانے کیلئے تارکین وطن کاایسا طریقہ جان کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

datetime 25  جون‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پرسعودی مفتی سے انوکھا فتوی طلب کر تے ہوئے کہاہے کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اْسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔ تاہم مفتی نے انہیں جواب دیا ہے کہ یہ عمل ناجائز اورحرام ہے ،سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر دینی مسائل کے جوابات

سے متعلق پروگرام نور علی الدرب میں مملکت میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پر انوکھا فتوی طلب کر لیا، مذکورہ شخص نے مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو آگاہ کیا کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اْسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔ یہ اقدام دیگر طریقوں سے اس خاتون کو مملکت بْلوانے میں ناکامی کے بعد سوچا گیا ہے۔مسجد حرام کے امام نے جواب میں کہا کہ یہ عمل شرعا ناجائز ہے۔ ڈاکٹر صالح نے اس کو خطرناک راستہ قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ ایسی صورت میں ہونے والی شادی فرضی ہوگی۔ انہوں نے اس حیلے کے نتائج سے خبردار کیا کیوں کہ حال اور مسقبل میں اس کے کئی مفاسد سامنے آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عمل سوال کرنے والے شخص کے اپنے دوست اور اپنی بیوی کے ساتھ تعلق کو بھی ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…