اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مسجد الحرام کے قریب خودکش حملہ،کتنا نقصان ہوا؟تفصیلات جاری،حملے کا ناپاک منصوبہ کہاں بنایاگیاسعودی حکام کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آئی این پی )سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ بیرون ملک بنا ، ایسے منصوبے بیرون ملک سے بنائے جا رہے ہیں جن کا مقصد سعودی عرب کی سکیورٹی اور سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ، اللہ تعالی اور عوام کی مدد سے ایسے مجرمانہ نوعیت کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور ملوث افراد کو گرفتار کرینگے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے

ملوث گروپ کی شناخت ظاہر نہیں کی ، مسجد الحرام کے نواحی علاقے اجیاد کالونی میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے چھ افراد غیر ملکی زائرین تھے جن میں سے 4 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دو شدید زخمی ہیں اور زیر علاج ہیں ۔ واقعہ کے بعد حرم شریف کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جمع الوداع پر مسجد الحرام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔سعودی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح کارروائی کرکے حملے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے حملے کیلئے اجیاد کالونی کو چنا تھا کیونکہ یہ حرم کے نواح میں واقع ہے ۔ یہ حرم مکہ سے متصل تاریخی علاقہ ہے جسے انتہا پسند اپنے دہشت گرد منصوبے کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے تاکہ وہاں سے حرم مکی کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا جا سکے ۔خودکش بمبار کا ٹھکانہ حرم مکی سے صرف 8 سو میٹر دور رہ گیا تھا ۔ اجیاد کالونی میں سال کے ان دنوں میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ حرم کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ معتمرین اور حجاج کی من پسند جگہ سمجھی جاتی ہے ۔ یہاں بہت سے ہوٹل بھی ہیں جہاں زائرین قیام کرتے ہیں ۔ ادھر متحدہ عرب امارات اور ایران نے حملے کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…