ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارت اورافغانستان کے شرمناک ریکارڈ، دنیا میں نمبر ون بن گئے

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) افغانستان آج بھی دنیا کی 70 فیصدپوست کی کاشت جبکہ بھارت شراب استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے منشیات کے غیر قانونی دھندے سے افغانستان میں ملین ڈالر کا روبار ہو رہا ہے ،افغانستان کی فیکٹریوں میں تیار ہونے والی ہیروئین کو بین الاقوامی سطح پر پاکسانی نام لگا کر یورپ ، امریکہ اور برطانیہ کی مارکیٹوں میں فروخت کیا جا رہا ہے2017 میں بھی افغانستان پوست کاشت کرنے والا بڑا ملک سامنے آیا ہے

عید کی خوشیوں اور منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سڑکوں پارکوں اور فٹ پاتھ پر پٹرے نشہ کے عادی افراد نہ صرف ہماری توجہ کے مستحق ہیں ،والدین ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر اپنے بچوں کو نہ صرف گلے لگائیں بلکہ ان کی بات کو پہلے سنیں بچوں اور نوجوانوں کی بات کو اہمیت دینے سے ان کی نشونماء میں بہتری لانے میں پہلی سڑھی کا درجہ رکھتی ہے ۔یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب میں 26 جون منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر اکرام سیکالو جیسٹ کبرا امتیاز عالیہ اکبر محسن ذوالفقار صوبیہ ظہیر عمارہ عمران اور دوسرے افراد نے بھی خطاب کیا۔ سید ذوالفقار حسین نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اب بھی پائپ لائن کے طور پر استعمال ہو رہا ہے اور پاکستان کی نوجوان نسل بُری طرح منشیات کے استعمال سے متاثر ہو رہی ہے پاکستان کے دوسرے ہمسایہ ملک بھارت میں ہیروئین کے استعمال کے ساتھ ساتھ شراب استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 6.7 ملین ہے اور یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کے طالب علموں میں نشہ کے بٹرھتے ہوئے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے

محکمہ تعلیم کی جانب سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے خلاف نامزد فوکل پرسن اساتذہ سے منشیات کے رحجان کو کم کرنے میں مدد ملے گی ان اساتذہ کی تربیت اور آگاہی مہم کے حوالے سے لاہور میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ یہ اساتذہ بعد میں اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں نشہ کے خلاف کام کرسکیں اس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ڈرگ فری کیمپس کے ایس او پی بھی تیار کئے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…