لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے اپنی ’’ وقعت‘‘ بڑھانے کیلئے ہم خیال لوگوں کی شمولیت کرانے کیلئے اپنے طور پر کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کوچھوڑ کر آنے والے رہنما پی ٹی آئی کی قیادت کے قریب ہونے کے لئے مختلف حربے
استعمال کر رہے ہیں اور اسی تناظر میں پیپلز پارٹی میں موجود ہم خیال رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خفیہ طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو اہم رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے جس کے لئے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔