ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

’’رمضان بازاروں میں نیاز ریکارڈ قائم‘‘صرف صوبہ پنجاب میں کتنے کروڑ کلو گرام اشیائے خوردونوش کی خریداری کی گئی؟

datetime 25  جون‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں قائم 319 رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی سے مہنگائی کا جن قابو میں رہا صوبہ بھر میں صارفین نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا – رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیابی کی وجہ سے عام مارکیٹ میں بھی پھل ، سبزیاں ،آٹا ، دالیں ، چاول ،چینی وغیرہ کے نرخ میںکمی کی رحجان دیکھنے میں آیااور ریٹ گر گئے –

گذشتہ 33 روز میں رمضان بازاروں میں 2 کروڑ کلو گرام سے زائد پھل، سبزیاں، دالیں ،چاول،چینی ،چنے وغیرہ فروخت کئے گئے -ان اشیاء کے نرخ نہ صرف اوپن مارکیٹ سے بلکہ یوٹیلٹی سٹورز سے بھی کم تھے یہی وجہ ہے کہ رمضان بازار کے آغاز سے اختتام تک دن بھر خریداروں کا رش رہا – رمضان بازاروں میں موسم کی شدت کے پیش نظر چلر ز ،پنکھے خریداروں کے سستانے کے لئے آرام دہ کرسیوں ،میڈیکل کیمپ کی وجہ سے خریدار پرسکون او رآرام دہ حالت میں خریداری کرتے رہے – رمضان بازاروں میں کولڈڈرنکس ،پلاسٹک اور مٹی کے برتن ،کپڑے اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء کے سٹال بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہے -آخری عشرے میں چوڑیوں ، مہندی وغیرہ کے سٹال پر بچوں اور خواتین کا ہجوم رہا – رمضان بازار ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے خریداری کا مرکز بن گئے – محروم معیشت ، غربا،متوسط،سرکاری ملازمین سمیت سبھی نے رمضان بازار میں سبسڈی پر دستیاب اشیاء کی خریداری کی اور اپنے بجٹ کو خراب ہونے سے محفوظ رکھا – رمضان بازاروں پر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان بازار حکومت پنجاب کا قابل تحسین اقدام ہے جس کے لئے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے – یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف وقتا فوقتا لاہور اور دیگر شہریوں کے رمضان بازاروں کا دورہ کرکے سٹالز پر اشیاء صرف کے معیار اور نرخ کو چیک کرتے رہے –

اسی طرح صوبائی وزراء ، سیکرٹریز اور دیگر اعلی افسروں پر مشتمل ٹیموں نے بھی رمضان بازاروںمیں چیکنگ کرکے نہ صرف معیار اور نرخ کو یقینی بنایا بلکہ انتظامات کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…