پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوامیں عیدالفطرکاچاندنظرآنے کااعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کئی علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ مسجدقاسم علی خان انتظامیہ کوچاندنظرآنے کی 46شہادتیں موصول ہوئیں ۔خیبرپختونخواکے شہروں بنوں، لکی مروت، نوشہرہ اور وزیرستان میں کل بروز اتوار عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں شوال کا چاند نظر آنےپرعید منانے کااعلان کردیاہے ۔واضح رہے کہ خبریں زیرگردش تھیں کہ مسجد قاسم علی خان میں چاند کی رویت کے بارے میں اجلاس کا انعقاد نہیں ہوگا لیکن معلوم ہوا ہے کہ اجلاس ہواہے اور علماءکرام کواس حوالے سے مختلف علاقوں سے چاندنظرآنے کی شہادتیںموصول ہوئیں جس کے بعد مسجد قاسم علی خان نے خیبرپختونخوامیں 25جون بروزاتوارعیدالفطرمنانے کااعلان کردیاہے ۔