اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پارا چنار اور کوئٹہ میں حملے،چین کا اہم اعلان،پاکستان کو بڑی یقین دہانی کروادی گئی

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کی غرض سے کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ہفتہ کو چینی وزارت خارجہ کی خاتوں ترجمان نے گزشتہ روزکوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گرد حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین

ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ اور ملکی استحکام اور عوام کے تحفظ کی غرض سے کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ترجمان نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو دہشت گردحملوں سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں حملوں میں شہداء کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…