لاہور/ اسلام آباد/ پشاور(آئی این پی) شہریوں کیلئے خوشخبری ، اگلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہو جائیں گی ، (weather)عید کی چھٹیوں میں بعض مقامات پر آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، عید کی چھٹیوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، بالائی کے پی کے اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عید کے دن سے ملک میں مون سون کی بارشیں شروع ہوجائیں گی ، عید کی چھٹیوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔موسم کا حال بتانے والے محکمہ کا کہنا ہے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم میرپور خاص ، قلات اور ڑوب میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہوگی۔