منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قطر نے عرب ممالک کے مطالبات کو’غیر حقیقی‘ قرار دیا

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( آن لائن )قطر کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی طرف سے تعلقات کی بحالی کے لیے پیش کردہ 13 نکاتی مطالبات کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر جلد سرکاری موقف ظاہر کرنیکا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے’ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کا کہنا ہے کہ کویت کے احترام اور علاقائی سلامتی کی خاطر ہم چار ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پرغور کر رہے ہیں، تاہم دوحہ ان مطالبات

کو ’خلاف منطق‘ سمجھتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کویت کے ذریعے قطری حکومت تک اپنے مطالبات کی ایک فہرست پہنچائی تھی۔ اس فہرست میں قطر سے 13 مطالبات پیش کیے گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے قطری حکومت کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں دوحہ اور دوسرے خلیجی وعرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم ہو جائے گی۔قطر سے کئے گئے مطالبات میں ایران سے تعلقات میں کمی اور دوحہ اور تہران کے عرب ممالک کے خلاف ابلاغی پروپیگنڈہ مہم کو ختم کرنا شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…