نوجوان جوڑے نے 83دن میں 38 مرتبہ شادی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ،اتنی مرتبہ شادی کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

28  مارچ‬‮  2015

نیویارک(نیوز ڈیسک ) دو نوجوان امریکیوں ’چیتاہ پلاٹ‘ اور ’ریہن ووڈ یارڈ‘ کی پریم کہانی دنیا میں انوکھی ترین ہے۔ انہوں نے اپنے پیار کا جشن کچھ اس انداز میں منانے کا فیصلہ کیا کہ وہ 83 دن میں دنیا کے 38 مقامات پر تجدید وفا کریں گے۔ ان کا یہ حسین سفر 8 فروری کو لاس اینجلس سے شروع ہوا تھا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کیلئے بہت سے آئیڈیاز سوچے لیکن کوئی بھی دونوں کو بے حد پسند نہ آیا لہٰذا انہوں نے سوچا کیوں نہ دنیا کی سیر کریں اور ساتھ ہی بار بار شادی بھی کرلیں۔ اس وقت یہ جوڑا تھائی لینڈ میں ہے اور اپنے سفر کے دوران 11 ممالک میں 83 دن کے دوران 38 مرتبہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہفتے تک ان کی 21 مرتبہ شادی ہوچکی تھی اور ان کی وطن واپسی 28 اپریل کو موتوقع ہے۔ ان انوکھی شادیوں نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور یہ جوڑا بھی مسلسل اپنے سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…