پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خاتون ٹیچر کو عشق لڑانا بہت مہنگا پڑگیا

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں ہے محبت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی لیکن اگر یہ محبت شادی کے بعد کسی سے ہو جائے تو پھر انجام پر بھی نظر ہونی چاہیے ایسا ہی کچھ ہوا میکسیکو میں جہاں ایک خاتون ٹیچر کو شادی شدہ مرد سے محبت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی اور وہ اس کی اپنے ہی شاگردوں کے سامنے درگت بن گئی۔میکسیکو کے سکول میں ملازمت کرنے والی خاتون ٹیچرمارسیلا کو اپنے کلاس کے ایک طالب علم کے والد سے محبت ہوگئی اور دونوں کے درمیان یہ محبت ملاقاتوں میں بدل گئی اورمزید پروان چڑھنے لگی لیکن ایک روز شوہر کے گھر دیر سے آنے پر بیوی لیلہ فلوریس کو شک ہوگیا اور جب اس کی تصدیق بھی ہوگئی تویہ خبر بیوی پربجلی بن کرگری بس پھر کیا تھا اس نے اپنے شوہر سے نمٹنے پہلے عورت سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔لیلہٰ فلوریس موقع کی تلاش میں لگ گئی اور بالاآخر ایک دن وہ اچانک عین اس وقت کلاس روم میں جا پہنچی جب وہ بچوں کو پڑھا رہی تھی اور لیلہ نے آو¿ دیکھا نہ تاو¿ اور ٹیچر پر مکوں اور گھونسوں کی برسات کردی اور کہیں کہیں لاتوں سے بھی کام لیا لیکن پھر بھی خاتون کے دل میں لگی آگ نہ بجھی تو وہ اس پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور بالوں سے نوچ نوچ کر عورت کی ایسی پٹائی کی کہ اس پر سوار عشق کا بھوت ہی اتاردیا۔خاتون ٹیچر کی پٹائی کا شاید یہ سلسلہ کچھ دیر اور چلتا لیکن اس دوران کے بہت سے شاگرد اور دیگر ٹیچر بھی جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر لیلہ نے وہاں سے رفو چکر ہونے میں ہی عافیت جانی۔سکول کی انتظامیہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…