منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی مجبوری ختم، بھارت اور افغانستان نے تجارت کیلئے نیا راستہ ڈھونڈ نکالا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

کابل (این این آئی)ادویات میں استعمال ہونے والے 60 ٹن افغان پودوں سے بھرے طیارے کی بھارت روانگی کے ساتھ ہی بھارت اور افغانستان کے درمیان ہوائی کارگو سروس کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ روز روانہ کیے گئے 50 لاکھ ڈالر مالیت کے پہلے کارگو کے بعد دونوں ممالک کے حکام پرامید ہیں کہ یہ سروس پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے باعث تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹ پر قابو پانے اور

افغانستان اور بھارتی کمپنیوں کو مزید سہولیات فراہم کریگی۔افتتاحی پرواز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان کو برآمد کنندہ ملک میں تبدیل کرنا ہے۔اشرف غنی کے مطابق جب تک ہم برآمد کرنے والا ملک نہیں بن جاتے، غربت اور عدم استحکام  کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی کارگو سروس غیرملکی مارکیٹ سے افغانستان کے محدود رابطے کو بہتر بنانے میں مدد دیگی اور طالبان جنگ میں مصروف ملک کی زرعی اور قالین کی صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ کرے گی۔اس موقع پر افغانستان میں بھارت کے سفیر من پریت ووہرا نے کہا کہ مارکیٹ کے مطالبے کے مطابق جیسے جیسے یہ کوریڈور کارگو پروازوں کے نیٹ ورک کی صورت اختیار کریگا ہم مختلف انداز میں افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے بڑے منصوبوں میں کچھ مسائل سامنے آتے ہیں تاہم ہمارا سفارت خانہ اور حکومت افغان ٹیم کے ساتھ ان مسائل پر ساتھ کام کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…