سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے مقامی لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات ،شانگلہ ،بشام اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
جس سے خوفزدہ ہو کر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔جیو لو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5اور گہرائی 24کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ بتا یا گیا ہے۔