جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پوری دنیا کو گاڑیاں بنا کر دینے والے جاپان میں پاکستانی رکشوں کی دھوم

datetime 19  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کےمطابق مقامی پاکستانی کمپنی سازگار انجنئیرنگ جو فوراسٹرک سی این جی آٹو رکشہ اورآٹو موٹیو کی پیداوار دے رہی ہے، نے یہ رکشے جاپانی مارکیٹ میں برآمد کرنا شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ جاپان خود آٹو انڈسٹری میں خود کفیل ہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جہاں جاپانی شہری اس رکشے کو تفریح کے علاوہ عام استعمال میں لاتے ہیں۔سازگار انجنئیرنگ کے سیلز ہیڈ محمد اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کے روایتی طور پر سجے ٹرک اور رکشوں کی عالمی مارکیٹ میں دھوم ہے،

پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی طرح جاپان میں روایتی طور پر سجائے گئے رکشوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جاپان کی تاریخ میں پہلی بار تین پہیوں والی کسی گاڑی کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس کا قابل گرفت کنٹرول اور سیفٹی کا معیار ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی رکشے گنجان آباد علاقوں کی تنگ گلیوں میں سفر کرسکتے ہیں اس لیے یہ رکشے مختصر سفر کے لیے زیادہ موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے روایتی رکشوں کی برآمد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اورجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…