سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا گیا ،ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح پر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا ، خوفزدہ بھارتی فوج نے انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا گیا۔
ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح پر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا ، خوفزدہ بھارتی فوج نے انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی ۔کشمیریوں نے بھارت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔ادھر بھارتی فوج نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیریوں پر دھاوا بول دیااور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کوعبرت ناک شکست دیکر چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اپنے سرپر سجا لیا،بھارت کی پوری ٹیم 30.3اورز میں 158رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ، اوپنر فخر زمان کی 127رنز کی بہترین اننگز ، محمد عامر اور حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، مٹھایاں تقسیم کیں اور آتشبازی بھی کی گئی۔