پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مردان کا نوجوان فخر زمان پاک نیوی سے قومی کرکٹ ٹیم تک کیسے پہنچا؟وہ باتیں جو ہر کسی کو معلوم نہیں

datetime 18  جون‬‮  2017 |

مردان /اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپنزٹرافی میں بھارت کےخلاف شاندارسنچری کرنے والے فخرزمان کے بارے میں میڈیاپرپہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ نیوی میں ملازمت کرتے تھے لیکن بہت کم افراد کویہ معلوم ہے کہ فخرزمان کوکرکٹ سے اتناجنون تک لگائوبچپن سے ہی تھا کہ انہوں نے نیوی کی ملازمت بھی چھوڑدی تھی ۔فخرزمان کاتعلق خیبرپختواکے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے

اوروہ پانچ بھائی ہیں لیکن فخرزمان گھرمیں بھی سب کے لاڈلے ہیں کہ وہ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔جب انہوں نے کرکٹ کھیلناشروع کی توگھروالوں نے اس کی شدیدمخالفت کی مگروہ کرکٹ سے انتہائی جنون تک محبت کرتےتھے اورمقامی ٹیموں سے میچ کھیلنے کےلئے وہ اپنے شہرکے دوردرازعلاقوں میں جاکرمیچ کھیل کرہی گھرواپس آتے تھے ۔فخرزمان کاخاندان جب کراچی منتقل ہواتووہ نیوی میں بھرتی ہوگئے ۔انہوں نے ملازمت 2007میں شروع کی لیکن کرکٹ سے محبت میں یہ ملازمت چھوڑدی اور2013 میں وہ مقامی کرکٹ کاحصہ بن گئے ۔فخرزمان نے پاکستان کپ 2016میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کی اوراس ایونٹ میں انہوں نے 279رنزبھی سکورکئے جس میں بھی ایک سنچری اوردونصف سنچریاں شامل تھیں اورفخرزمان نے اس فائنل میں بھی 115رنزسکورکئے تھے اوران کی ٹیم فائنل جیت گئی تھی ۔اس کے بعد فخرزمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزلاہورقلندرکی طرف سے دوسرے ایڈیشن میں کھیلے اوراپنی شاندارکارکردگی کی بدولت قومی ٹیم کے بڑوں کی نظروں میں آگئے اوران کی قومی ٹیم میں سلیکشن ہوگئی ۔فخرزمان نے اپنے ڈیبیوکاآغازآئی سی سی چیمپنزٹرافی 2017میںجنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیااورسیمی فائنل میں انہوں نے انگلینڈکے خلاف اظہرعلی کے ساتھ مل کر118رنزکی پارٹنرشپ کی

جبکہ فائنل میں انہوں نے 114رنزسکورکئے جوکہ بھارت کودیئے گئے ہدف میں ایک بڑاسکور تھااوراسی سنچری نے بھارت کوپہاڑجتناسکورکوطے کرنے پرمجبورکیالیکن بھارت یہ میچ پاکستان سے 100رنزسے ہارگیا۔پاکستان کے آئی سی سی فائنل میں جیت کے بعد ان کےگھرمیں لوگوں کی بڑی تعدادجمع ہے اورفخرزمان کی فیملی کومبارکبادیں دےرہی ہے اورفخرزمان کی شاندارکارکردگی سے ان کے گھروالوں کابھی سرفخرسے بلندہوگیاہے ،اس موقع پرفخرزمان کے والد فقیرگل اپنے بیٹے کی شاندارکارکردگی پرنہایت ہی خوش ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…