سڈنی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیاہے کہ وسیم اکرام کو باﺅلنگ کراتے دیکھ کر اُن کے اندر بھی باﺅلر بننے کی خواہش پیداہوئی اور بالآخر آج وہ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔
کرکٹ سے متعلق ویب سائیٹ ’کرک انفو‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں وہاب ریاض نے بتایاکہ جب وہ چھ سال کے تھے تو1992ءکے ورلڈکپ میں اُنہیں وسیم اکرم کی باﺅلنگ نے بہت متاثر کیا، بائیں ہاتھ سے ہی بال کراتے ہوئے وسیم اکرم کی نقل کی کوشش کی اورارادہ کرلیا کہ اب وسیم اکرم جیساہی بن کررہیں گے ۔
وہاب ریاض کاکہناتھاکہ جب باﺅلنگ شروع کی تو رفتارنہایت سست تھی لیکن 17 سال کی عمر میں وہ 110 کلو میٹر کی رفتار سے باﺅلنگ کرانے میں کامیاب ہوگئے اورایسے میں عاقب جاوید نے انہیں پرکھا اور آج وہ جو بھی ہیں اس میں عاقب جاوید کا نمایاں کردار ہے۔ وہاب کے مطابق عاقب جاوید ان سے کہتے تھے تیز بال کرائیں، اگر تیز گیند نہیں پھینک سکتے تو فاسٹ باﺅلر کیسے بنو گے؟ عاقب جاوید نے 6 سے 7 سال ان پر محنت کی اور مسلسل انہیں مزید کوشش پر قائل کرتے رہے، بالآخر خواب سچ ہوگیا اور باﺅلنگ کی رفتار میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وسیم اکرم سے متاثرہوکر باﺅلر بننے کی خواہش پیداہوئی
27
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں