اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازفخرزمان مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پیداہوئے ۔اورجب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی شفٹ ہوئے توانہوں نے پاک نیوی میں شمولیت اختیارکی ،انہوں نے پاکستان نیوی بہادرسکول میں ایک سال سے زائد عرصہ تک تعلیم حاصل کی اوروہاں پرانہوں نے
سمندروں کامقابلہ کرناسیکھااس دوران وہ ایک کرکٹ ٹیم میں کھیلاکرتے تھے جس میں ان کوفوجی کے نام سے پکاراجاتاتھا۔واضح رہے کہ فخر زمان اب تک 3 میچز میں 2 نصف سینچریاں سکور کر چکے ہیںجبکہ اس سے قبل فخر زمان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کئی برسوں سے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں۔