ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم ملک نے دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار تیارکرلیا،ایسا ہتھیار جو امریکہ سمیت کسی ملک کے پاس بھی نہیں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ دنیاپراپنی حکمرانی قائم کرنے کےلئے آئے روزنئے نئے حربے استعمال کرتارہتاہے تاکہ اس کودنیاکی سب سے بڑی طاقت تسلیم کیاجاتارہے اوراس کےلئے وہ طاقتورترین ایٹمی ہتھیاربھی تیارکرنے میں مصروف ہے لیکن ایک امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق روس کی خفیہ طاقت اس کا ’سائبر ہتھیار‘ ہے جو پل بھر میں ہر طرح کے برقی نظام کومعطل کر سکتا ہے اور کسی بھی بڑے سے

بڑے حملے کی صورت میں ہرقسم کے الیکٹرک و الیکٹرانک کمیونیکیشن نظا موں سے لے کر ہتھاروں کو کنٹرول کرنے والے جدید ترین کمپیوٹرز تک ہر چیز بیکار کردیتاہے ۔امریکہ کے دفاعی تحقیقاروں کے مطابق روس کے سائبرہتھیاروں کادوسرانام کریش اووررائڈہے اورہمیں اطلاعات ہیں کہ اسے یوکرائن کے توانائی نظام پرہونے والے حملے میں روس نے اس کوہی استعمال کیاتھااوراسی طرح روسی ہیکرزنے یوکرائن کے دارلخلافہ کیف کے بجلی کے نظا م کوبھی مفلوج کردیاتھا۔جبکہ امریکی سائنسدانوں نے اس حوالے سے کہاہے کہ روس اسی نظام کے ذریعے امریکی پربھی حملہ کرسکتاہے اوروہ امریکہ کے بجلی کے ترسیلی نظام اورحساس نوعیت کے الیکڑانک سسٹم پربھی یوکرائن طرزپرحملہ کرسکتاہے جس سے امریکہ بری طرح متاثرہوسکتاہے ۔یادرہے کہ امریکی انتخابات میں بھی روسی کی مداخلت کاالزام لگایاجاتاہے کہ روس نے امریکی صدارتی نظام کے نتائج کوہیک کرکے تبدیل کیااورامریکی خفیہ ادارے ابھی تک اس کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا۔ امریکی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کرنے والے روسی گروپ کا ’’سینڈ ورم‘ ‘ہے اور امریکی خفیہ اداروں کو یقین ہے کہ اس گروپ کا روسی حکومت کے ساتھ تعلق ہےلیکن امریکی سائنسدانوں نے کہاکہ ہم اس کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…