منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب،امارات کے قطر کے ساتھ تنازعہ کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے؟کس پرانے منصوبے کو آگے بڑھایاجارہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو دہشت گرد ریاست اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے.داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکا ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا وہ ملک ہے جس نے شمالی افریقا، مغربی ایشیا، شام اور عراق میں بھی عدم استحکام پیدا کیا، قومی مفادات کو یقینی بنانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کی سلاتی اور قومی تشخص کے خلاف کام کیا جائے۔دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ نے عرب ممالک پر قطر سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا ہے جب کہ قطرنے خطے میں جاری بحران کے خاتمہ کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔قطرکے وزیرخارجہ نے مشرق وسطی میں جاری بحران ختم کرنے کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے قطرکا بائیکاٹ اوراس پرعائدپابندیاں غیرقانونی اورصورتحال تمام عرب ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔دوسری طرف  ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا کمانڈر قاسم سلیمانی اور اس کی ملیشیائیں شام ،عراق سرحد پر پہنچ گئیں۔ یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے کئی مرتبہ کی جانے والی بم باری کے باوجود سامنے آئی ہے جس کا مقصد ان ملیشیاؤں کو سرحدی علاقے التنف کی جانب پیش قدمی سے روکنا تھا۔ایرانی ایجنسی نے سلیمانی کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ افغان ملیشیا فاطمیون کے عناصر کے درمیان نظر آ رہا ہے۔ یہ ملیشیا سلیمانی کے احکامات کے تحت بشار الاسد کی فوج کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لے رہی ہے۔

ایرانی ایجنسی نےتصدیق کی کہ بشار نواز ملیشیا امریکی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بعد دو روز قبل ان پوزیشنوں پر پہنچ چکی ہے۔شام ، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی تکون میں واقع علاقے التنف میں ایرانی ملیشیاں اور شامی جیشِ حر کے گروپوں کے درمیان کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ فریقین کی جانب سے شامی نواحی علاقے میں کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…