پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں شاندار ملازمت چھوڑ کر اہم پاکستانی شخصیت نے پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونگہ بونگہ(این این آئی)امریکہ پلٹ نوجوان میا ں سلمان موہل نے آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 280سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔میاں سلمان موہل امریکہ کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اور امریکن سول سروس میں عرصہ تقریباً 7 سال تک خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور اس دوران انہیں امریکی حکومت کی جانب سے مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نئی سوچ،نیاء مستقبل نئے منصوبے کا نعرہ بلند کرتے ہوئے حق سچ کی سیاست کرنے وطن واپس آئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امریکن ویجیلس سول سروس کو خیر باد کیا۔میاں سلمان موہل کا کہنا تھا کہ نئی نوجوان نسل سابقہ دور کے لٹیروں اور نسل در نسل حکمرانی کرنیوالوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ الیکشنوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی280 سے الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کیلئے سر توڑ کو شش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ میں میں بے پناہ مسائل ہیں عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کرونگا کہ میری زندگی کا مقصد عوامی خدمت اور مسائل کا حل ہے۔ عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل ہی انکی اولین ترجیح ہو گی اور وہ عوا م کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ماضی میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا علاقے کے لوگ آج بھی مسائل کے حل کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ میں حلقہ کے عوام کی آواز بنوں گا اور انکے مسائل کے حل کرنے اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا۔ اب عوام جاگ چکے ہیں اور ان آزمائے ہوئے امیدواروں کے جال میں نہیں آئیں گے جنہوں نے گذشتہ 30سالوں سے علاقے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا عوام مفاد پرست سیاست اور قیادت سے جان چھڑائیں تا کہ حلقے میں بہتری آسکے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…