ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

’’چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت ‘‘

datetime 14  جون‬‮  2017 |

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ شب برطانیہ میں چیمپینز ٹرافی کے ایک میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر ضلع شوپیان میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی پاکستان نے سری لنکا کے خلا ف میچ جیتا کشمیریوں نے ضلع کے علاقے وائل میںگھروں سے نکل کر جیت کی خوشی میں پٹاخے چلائے اور خوشی منائی۔

تاہم بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے اشتعال میں آتے ہوئے گائوں پہنچ کر نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور دکانوں میں لوٹ مار کی ، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایااور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔فورسز کی کارروائی میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ متعدد دکانداروںنے صحافیوںکو بتایا ہے کہ فورسز کے اہلکاروںنے گزشتہ شب کارروائی کے دوران لوٹ مار کی ہے ۔فوجیوںنے ضلع کے علاقے ترکا ون گام میں درجنوں گھروں میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ۔انہوںنے کہاکہ اہلکار مسلسل 2گھنٹے تک گھروں میںگھس کر لوٹ مار اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ بھارتی فورسزکی کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے شدید زخمی ہونیوالوں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔فورسز کی کارروائی کے خلاف آج زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…