جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انوشکا شرما ویرات کوہلی کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے معروف اداکارہ اور اپنی دوست انوشکا شرما کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں تاہم دونوں کے درمیان کئی دنوں تک اختلافات بھی رہے لیکن انوشکا اور کوہلی ایک دوسرے سے زیادہ عرصے تک دور نہ رہ سکے اور ایک بار پھر ایسے ایک ہوئے کہ کوہلی نے انوشکا کو اپنے لیے خوش قسمت ہی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ انوشکا ہمیشہ سے میرے لیے خوش قسمت رہی ہیں، زندگی کے انتہائی اہم میچزکے دوران انوشکا میرے ساتھ تھی، جس وقت موہالی میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا تھا اس وقت بھی وہ میرے ساتھ تھی جب کہ حیران کن طور پر جس وقت ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت بھی انوشکا میرے ساتھ موجود تھیں اور ہم دونوں نے اس خوبصورت لمحے کو ساتھ گزارا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے جب کہ اس لمحے کو انہوں نے انوشکا شرما کے ساتھ شئیر کیا اور وہ انتہائی خوبصورت لمحہ تھا۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ میں یہ تمام لمحات انوشکا کے ساتھ شئیر کرسکا جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…