جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب اور امارات کی سختی کا بھیانک نتیجہ برآمد،قطر اب اسرائیل کے ساتھ ملکر کیا کررہاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جون‬‮  2017 |

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ا وردیگرخلیجی ممالک اورقطرکے درمیان تنازعہ شدید ہونے کے بعد کئی مسلم دشمن ملک بھی اس تنازعہ کوہوادینے میدان میں آگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ایک سینئر صحافی انریکہ زیمرمین نے دوحہ کے آٹھ دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران انہوں نے قطرکے حالات پر ایک رپورٹ بھی جاری کی اور ایک مضمون بھی لکھا۔اس میں انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں قطری

حکومت کے ایک سینئر عہدیدارنے ان کی میزبانی کی ۔ اسرائیلی صحافی نے بتایا کہ قطری عہدیدار کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور اسرائیل دونوں کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دونوں چھوٹے چھوٹے ملک ہیں مگر دشمنوں اور خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر اور اسرائیل دونوں صحرا تھے جنہیں پھل دار باغات میں تبدیل کیا گیا۔ اسرائیلی صحافی کا کہناتھا کہ اس نے قطری عہدیدار سے بات میں دوحہ کے حماس، اخوان المسلمون، النصرہ فرنٹ ، داعش اور ان تنظیموں کے لیے فراخ دلانہ عطیات سے متعلق بات کی۔انہوں نے داعش اورالنصرہ سے تعلق کی ترید کی تاہم اخوان المسلمون اور حماس کی قیادت کے بارے میں قطری عہدیدار نے کہا کہ وہ سخت نگرانی میں ہیں اور انہیں حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی رہائش گاہوں سے باہر جانے کی جازت نہیں۔ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ گھروں ہی میں رہیں اور خواہ مخواہ چلنے پھرنے سے گریز کریں۔دوسری طرف ایران سےاشیائے خوردونوش کی اشیا سے بھرے پانچ طیارے قطر پہنچ گئے ہیں۔ طیاروں میں پھل اور سبزیاں موجود ہیں جبکہ ہر طیارے میں 90ٹن سامان موجود ہے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کی فضائی اور زمینی ناکہ بندی کے بعد ایران نے اشیائے خوردونوش کے یہ طیارے قطر بھیجےہیں تاکہ قطرمیں خوراک کابحران نہ پیداہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…