منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ایران نے موقعے سے فائدہ اُٹھالیا،اہم چیز سے لدے پانچ طیارے قطر روانہ 

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران نے قطر میں خوراک کی قلت کے پیشِ نظر کھانے سے لدے پانچ طیارے قطر روانہ کردیئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی قومی ایئر لائن نے کہاہے کہ حکومت نے قطر میں خوراک کی قلت کے پیشِ نظر کھانے سے لدے پانچ طیارے قطر روانہ کیے ہیں۔ایئر لائن کے ترجمان شاہ رخ یوش آبادی کا کہنا ہے کہ ان طیاروں میں پھل اور سبزیوں جیسے جلدی استعمال کرنے والی اشیا ہیں اور ہر طیارے پر 90 ٹن خوراک ہے۔

ان کے علاوہ ایک اور طیارہ روانہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تب تک یہ رسد جاری رکھیں گے جب تک قطر میں اس کی مانگ ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ خوراک بیچی گئی ہے یا پھر امداد کی مد میں دی گئی ہے۔اس کے علاوہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق 350 ٹن خوراک سے لدا بحری جہاز بھی ایران کی ایک بندرگاہ پر روانگی کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو چھ عرب ممالک سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات مقطع کردتے تھے۔ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمون کے علاوہ دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔قطر نے اس اقدام کو بلاجواز اور بلاوجہ قرار دیا ہے۔کویت کے امیر اس بحران کے حل کے لیے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کو ‘تنہا’ کیا گیا ہے کیونکہ ‘ہم کامیاب ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں تاہم صدر ٹرمپ نے متعدد بار عرب ممالک کے موقف کی تائید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…