اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بی جے پی رہنما امیت شاہ نے اپنی ہی قوم کے بانی مہاتما گاندھی کی تذلیل کردی، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نئی لفظی جنگ چھڑگئی

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ   نے اپنی ہی قوم کے بانی کی تذلیل کردی ،انکا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی ایک چالاک ہندو بنیا تھا جس نے آزادی حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو آلہ کار کے طور پر استعمال کیا وہ کانگریس کے سیاہ مستقبل سے بخوبی آگاہ تھے، امیت شاہ کے بیان پر  کانگریس اور بی جے پی کے درمیان  نئی لفظی جنگ چھڑگئی۔
بھارتی میڈیا  کے مطابق بی جے پی کے صدر امیت شاہ   نے  مہاتما گاندھی  پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے انہیں چالاک ہندو بنیا کہہ ڈالاامیت شاہ کا کہنا تھا گاندھی  کانگریس کے سیاہ مستقبل کے حوالیسے سب کچھ جانتے تھے۔اسلیے وہ آزادی کے فوری بعد کانگریس کا بوریا بستر گول کرنا چاہتے تھے۔۔امیت شاہ نے کہا کہ گاندھی بہت چالاک بنیا تھا جس  نے  آزادی حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا اور  کانگریس کی بنیاد کسی اصول پر نہیں رکھی گئی تھی  ۔یاد رہے کہ امیت شاہ بھی اسی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ  سے تعلق رکھتے ہیں جس کے ایک کارکن نتھو رام گوڈسے نے 1948میں گاندھی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔دوسری جانب کانگریس نے امیت شاہ کو گاندھی بارے ریمارکس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سورج والا نے   ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا  ۔۔سوشل میڈیا پر بھی امیت شاہ کے بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…