جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، لالچی والدین نے 5 کلو سونے کیلئے بیٹی کو جعلی عامل کے ہاتھوں قتل کرا دیا

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں 5کلو سونے کی لالچ میں والدین نے اپنی 15سالہ بیٹی جعلی عامل کے حوالے کر دی،جعلی عامل نے قتل کردینے کے بعد معصوم بچی کی نعش کی عصمت دری بھی کی ،پولیس نے دفن شدہ نعش برآمد کر کے جعلی عامل گرفتار کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جعلی عامل شرما لڑکی کے باپ مہاویر کے ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتاتھا، مہاویر کے کاروبار میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہورہی تھی شرما نے مہاویر اور اس کی بیوی پشپا

کو مشورہ دیا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کی قربانی دیتے ہیں تو مذہبی رسومات ادا کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر انہیں پانچ کلوسونے پر مشتمل دفینہ ملے گا۔ وہ لوگ مندر روانہ ہوئے جہاں پر پوجا کی اور نیم بیہوش لڑکی کو مذہبی رسومات کے لئے اس کے ماں باپ کے سامنے برہنہ کیاگیا۔رسومات کے طور پر اس کا گلہ دبا کر قریبی میدان میں اس کو دفن کردیاگیا۔نعش چھپانے سے قبل شرما نے مردہ لڑکی کی عزت لوٹی اور گردن کاٹ کر کچھ خون بھی حاصل کیاتاکہ دیوی دیوتا?ں کو پیش کیاجاسکے۔ پولیس نے مزید کہاکہ نعش برآمد ہونے کے بعد ہم نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ متوفی لڑکی کے والدین کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیاگیا ہے۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کے پاس بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروا رکھی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…