جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس وین پر حملے میں 10 اہلکار زخمی

datetime 27  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)لانڈھی میں مرغی خانے کے قریب پولیس وین پر دھماکے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے لانڈھی میں مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب پولیس وین پر پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے ڈھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایس یو کے 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب جناح اسپتال کے سربراہ شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 10 پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے تاہم اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر شہر کی طرف آرہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…