جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی حملے میں ایرانی طیارہ تباہ،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،امریکی حکام نے ایران پرسنگین ترین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  جون‬‮  2017 |

دمشق /واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے شام میں ایرانی ڈرون طیارہ مار گرانے کادعویٰ کیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک امریکی ایف 15 لڑاکا جیٹ نے ایران کے شاہد 129 ڈرون طیارے پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ یہ ڈورن جنگی اور جاسوسی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔شام میں ایرانی ساختہ ایک ڈورن نے امریکی قیادت کی فوجی ٹیم پر اس وقت فائر کیا جب وہ علاقے کا گشت کررہی تھی۔

جس کے بعد ایک امریکی طیارے نے ڈورن کو مار گرایا۔ ۔سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جاش جیکب نے بتایا کہ جمعرات کی اس کارروائی میں امریکی فوج نے 25 فروری 2009 کے بعد پہلی بار ایک دشمن جہاز کو فضا سے فضا میں تباہ کیا ۔ اس وقت عراق میں ایک ڈرون کر مار گرایا گیا تھا۔یہ بھی پہلی بار ہے کہ شام حکومت کی حامی قوتوں نے ایک ایسے علاقے میں اتحادی فواج پر حملہ کرنے کی کوشش کی جہاں امریکی اتحاد کے ارکان شام کے فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔پنٹاگان کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں جمعے کے روز زیادہ تر خاموشی رہی جس کا کریڈٹ روس کو جاتا ہے جس نے امریکہ کی جانب سے رابطے کے بعد شام کی حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے کہا کہ وہ صورت حال کو بگاڑ نے سے گریز کریں ۔لیکن جس وقت پنٹاگان روس کا شکریہ ادا کررہا تھا اس وقت شام میں روسی فورسز کے کرنل جنرل سرگئی سورووکن امریکی قیادت کی فواج پر یہ کہتے ہوئے تنقید کررہے تھے کہ امریکی اتحاد شام کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کی جنوبی سرحد کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔جمعرات کے روز امریکی قیادت کے اتحاد نے کہا تھا کہ انہوں نے شام کے حامی عسکریت پسندوں کی 2 بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں جن پر ہتھیار نصب تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…