اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں دس سال سے تیار کالج چرسیوں اور شرابیوں کا ڈیرہ بن گیا، ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کا ایک بے نام کالج، تین منزلہ عمارت، کشادہ کلاسیں، لیبز، جہاں دن کے وقت قالین سکھائے جاتے ہیں، رات کو نشیؤں کے ڈیرے ہوتے ہیں، اسی لیے پورے گلزار ہجری میں چرسیوں کے کالج کے نام سے مشہور ہے ، یہاں اکثر کتے بھی گھومتے پھرتے رہتے ہیں،
دس سال پہلے پندرہ کروڑ روپے سے گرلز کالج تیار کرکے سندھ حکومت اس کا افتتاح کرنا بھول گئی ، وہاں کے مقامی ایک شخص نے کہا کہ مجھے گیارہ سال ہو گئے ہیں یہاں رہتے ہوئے مگر ابھی تک اس کا افتتاح نہیں ہوا، یہاں علاقے کے بچے شام کو کھیلتے ہیں، بچوں نے بتایا کہ یہاں لوگ چرس اور شراب پیتے ہیں، بے نام کالج کی یہ عالی شان عمارت طالب علموں کی منتظر ضرور ہے مگر محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بھی ہے۔