بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

اہم پاکستانی علاقے کی چین کو فروخت کی تیاریاں،یہ کون سا علاقہ ہے؟اور یہاں کیا بنایاجائیگا؟بھارتی اخبار کے مضحکہ خیز دعوے نے بھارت میں صف ماتم بچھادی

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبہ جوکہ شروع سے ہی پاک چین دوستی کی عظیم مثال اوربھارت کے آنکھوں کاکانٹابناہواہے اوربھارت کوجب بھی کوئی موقع ملتاہے توضروراس معاملے پرپاکستان اورچین کے شروع کئے گئے اس منصوبے پرہرزہ سرائی کرتاہے ،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے جب سے پاکستان گلگت بلتستان میں کچھ اراضی اپنے عظیم دوست کوفروخت کرنے کی تیاریاں کررہاہے

وہیں بھارت نے اس خبرکے عالمی سطح پرآنے پرچیخ وپکارشروع کردی ہے ۔بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیانے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے پاکستان چین کوکچھ اراضی فروخت کررہاہے تواس کے ساتھ ہی بھارت کاایک جھوٹ پرمبنی موقف بھی دہرادیاکہ گلگت بلتستان توایک متنازعہ علاقہ ہے اورچین کواس علاقے کی کچھ اراضی فروخت کرنے پربھارت کوشدید تشویش لاحق ہے ۔ایک نیوزویب سائیٹ سی این این ۔نیوزڈاٹ کام کے حوالے سے بھی یہ دعوی سامنے آیاہے کہ چین کوگلگت بلتستان سے کچھ اراضی جوفروخت کی جارہی ہے وہ مقامی افراد کی مرضی کے خلاف ان سے لے لی گئی ہے ۔اس ضمن میں بلاورستان نیشنل فرنٹ نامی ایک تنظیم کے سربراہ عبدالحمید نے کہاہے کہ پاکستان اورچین اس زمین پرفوجی چھاونیاں قائم کرناچاہتے ہیں جہاں ان دونوں ممالک کی فوجیں بھی تعینات کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ یہ ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے، جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان سے چین کے علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹروے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل کرنا ہے۔ اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات میں مرکزی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہے، گوادر سے کاشغر تک تقریباً 2442 کلومیٹر طویل ہے۔اس پر کل 46 بلین ڈالر لاگت کا اندازا کیا گيا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…