جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار باؤلنگ،

datetime 7  جون‬‮  2017 |

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے219 رنزبنائے اورپاکستان کو 220رنزکاٹارگٹ دیاہے ،تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ڈویلیرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کونٹین ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اوپننگ کی ۔ دونوں بلے بازوں نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایاپائے

لیکن جب جنوبی افریقہ کاسکور40رنزپرپہنچاتوہاشم آملہ 16رنزبنائے اوران کوعمادوسیم نے ایل بی ڈبلیوکردیا،60رنزپرجنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گرگئی جب ڈی کوک نے 33 رنز بنائےاور ان کی وکٹ محمد حفیظ نے لی۔ کپتان اے بی ڈی ویلیرز صفررنزپرآئوٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ کی گیند پر عماد وسیم نے ان کا آسان کیچ لیا۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 90 کے سکور پر گری جب حسن علی نے فاف ڈو پلیسی کو بولڈ کر کے چلتا کیا۔ ڈو پلیسی نے 26 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کو پانچواں نقصان 118 کے سکور پر ہوا تو ڈومینی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جین پال ڈومینی نے صرف 8 رنز بنائےاس کے بعد وائن پارنل کو بھی بولڈبھی جلدہی کلین بولڈہوگئے۔ میچ نے اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر لی جب ڈیوڈ ملر پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے یارکر کا سامنا نہ کر سکے اور گر پڑے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی اپیل پر ایمپائر نے انھیں آؤٹ دیدیا تاہم ریویو سے پتہ چلا کہ گیند باہر نکل رہی تھی جس کی وجہ سے ایمپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ اس کے بعد جنید خان کے اوور میں کرس مورس بولڈ ہو گئے لیکن نو بال ہونے کی وجہ سے وہ ناٹ آئوٹ قرارپائے۔ لیکن اگلے ہی اوور میں کرس مورس آئوٹ ہوگئے ۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے وہاب ریاض

اور احمد شہزاد کی جگہ جنید خان اور فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے جنوبی افریقہ سے میچ جتناضروری ہے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…