جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

قطر کو اب مزید یہ کام نہیں کرنے دیں گے ۔۔ سعودی وزیر خارجہ کے اعلان نے تشویش کی لہر دوڑا دی

datetime 8  جون‬‮  2017 |

پیرس(آئی این پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف قطر کی جانب سے بہت سازشیں ہوچکی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ قطر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اخوان المسلمون اور حماس جیسی تنظیموں کی مدد بند کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا ہرگز نہیں مگر اسے درست فیصلے کرنے کا ایک اور موقع دینا ہے۔

اب یہ قطر پر منحصر ہے کہ آیا وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملکوں کی طرف سے قطر کے خلاف اٹھائے گئے بعض اقتصادی اقدامات کا مقصد بھی دوحہ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے اور انتہا پسند گروپوں سے ناطہ توڑنے پر قانع کرنا ہے۔ توقع ہے کہ منطق اور عقل قطر کو درست سمت میں فیصلے کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ قطر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کافی ہیں۔ ان فیصلوں کے نتیجے میں قطر کر غیرمعمولی دبا بڑھے گا اور قطری عوام ان کے نتائج کا متحمل ہونا پسند نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ سعودی وزیرخارجہ ایک ایسے وقت میں فرانس کیدورے پر پیرس پہنچے ہیں جب حال ہی میں سعودی عرب، امارات، بحرین، مصر سمیت سات ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں۔عادل الجبیر نے اپنے دورہ فرانس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب جون ایف لوڈریان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہ نماں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان جاری سفارتی بحران پربھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب نے گذشتہ سوموار کو قطرکے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی حدود سیل کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود قطری باشندوں کو دو ہفتوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ادھر فرانسیسی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ صدر ایمانویل ماکروں نے امیر قطر سے بات کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس قطر اور اس کے پڑوسی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے کوششوں میں ہرممکن معاونت کرے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…