پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست ‘‘

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پی سی بی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے کیونکہ پاکستان ٹیم کا موجودہ حال دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں سنجے منجریکر نے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچز میں انہیں بالکل مزا نہیں آرہا کیونکہ یہ میچ بہت ون سائڈڈ ہو رہے ہیں ٗ

دونوں ٹیموں میں بہت زیادہ فرق آگیا ہے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ٹیم بہت ہی مضبوط ہوتی تھی تاہم اب وہ بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد پاکستان ہی میری فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ میں نے اس ٹیم کے عروج کا زمانہ دیکھا ہوا ہے لیکن اب فیلڈ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے پی سی بی حکام سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا جن چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں ان پر توجہ دیں، بین الاقوامی میچز کم ملنا یا غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان نہ آنا کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم جو چیز کنٹرول کی جا سکتی ہے وہ کھلاڑیوں کی جسمانی صحت ہے۔ بھارتی کرکٹ سے آپ یہ چیز سیکھ سکتے ہیں کہ خود کو فٹ کس طرح رکھنا ہے کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور خود کو فٹ رکھ کر آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…