جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ایران اوریمن میں حوثی قیادت کا قطر کی مدد کے لیے میدان میں آنے کا اعلان

datetime 6  جون‬‮  2017 |

تہران/صنعاء(این این آئی)خلیجی ریاستوں اوربعض دوسرے ملکوں کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد ایران اور اس کے پروردہ یمن کے حوثی باغیوں نے قطری حکومت کو سہارا دینے کے لیے میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی گروپ کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مشکل کی گھڑی میں قطر کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قطر کے ساتھ بے وفائی نہیں کریں گے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قطر اور حوثیوں کے درمیان بھی گہرے دوستانہ روابط رہے ہیں

حالانکہ قطر حوثیوں کے خلاف قائم اس عرب اتحاد کا بھی حصہ ہے جو یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر کام کررہا ہے۔درایں اثناء ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ دوحہ پرپابندیوں کے حربے ناقابل قبول ہیں اور قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کو اپنے فیصلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ادھر ایرانی زرعی پیداوار کی درآمدات کے ذمہ دار اتحاد نے کہا کہ وہ قطر کی خوراک کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…