دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ی شاہی خاندان کے 26ارکان کو چھڑوانے کے لئے قطری حکومت نے ایران اور شام میں القاعدہ سے منسلک قوتوں کو 1ارب ڈالر کا تاوان ادا کیا تھا ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ہو سکتاہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی ہی قطری اور عرب ممالک میں تعلقات کو کشیدہ کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ قطری شاہی خاندان کے 26ارکان کو عراق کے جنوبی علاقے میں اغواہ کر لیا گیاتھا۔ جس کے بعد ان کی رہائی کے لیے اتنی بڑی رقم ادا کی گئی ۔ فنانشل ٹائمز نے یہ خبر اس وقت لگائی ہے کہ جب سعودی عرب ،
اور کئی دوسرے ممالک نے قطر سے تمام تعلقات منقطع کر لیے ہیں ۔سعودی پریس ایجنسی نے لکھاتھا کہ” مملکت نے قطر سے تعلقات ختم کر لیے ہیں ۔اس کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ قطر آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ کو پرموٹ کرنے میں ملوث پایا گیاہے ۔ جس سے خطے میں سکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے “۔قطر ی حکومت القاعدہ ،اور آئی ایس آئی ایس کو پرموٹ کرنے کے لیئے میڈیا کا سہارا بھی لیا گیا ۔اس ساری صورتحال میں فانشل ٹائمز کا لکھنا ہے کہ تعاون کی رقم کی ادائیگی بھی انتہائی اہم ثابت ہوئی ہے ۔عرب ممالک کی اکثریت اس بات کو جانتی ہے کہ قطر ی حکومت ایران کے بارے میں سافٹ کارنر رکھتی ہے ۔