جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بیوی کی محبت

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہِ طور پر تجلیِ الہٰیہ کی زیارت کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چہرہ مبارک پر ایسی قوی چمک رہتی تھی کہ چہرے پر نقاب کے باوجود جو بھی آپ کی طرف آنکھ بھر کر دیکھتا تو اُس کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو جاتی۔ آپ علیہ السلام نے حق تعالیٰ سے عرض کیا کہ “مجھے ایسا نقاب عطا فرمائیے جو اِس قوی نُور کا ستر بن جائے اور مخلوق کی آنکھوں کو نقصان نہ پہنچے۔”

حکم ہوا کہ “اپنے اُس کمبل کا نقاب بنا لیجئےجو کوہِ طُور پر آپ (علیہ السلام) کے جسم پر تھا۔ جس نے طُور کی تجلی کا تحمل کیا ہُوا ہے۔ اے موسیٰ.! اُس کمبل کے علاوہ اگر کوہ قاف بھی آپ کے چہرے کی تجلی بند کرنے کو آ جائے تو وہ بھی مثلِ کوہِ طُور پھٹ جائے گا۔” الغرض موسیٰ علیہ السلام نے بغیر نقاب کے خلائق کو اپنا چہرہ دیکھنے سے منع فرما دیا۔ آپ علیہ السلام کی اہلیہ حضرت صفورا آپ کے حُسنِ نبوت پر عاشق تھیں۔ اب جب نقاب نظروں کے درمیان حائل ہو گیا تو آپ بےچین ہو گئیں۔ جب صبر کے مقام پر عشق نے آگ رکھ دی تو آپ نے اِسی شوق اور بےتابی سے پہلے ایک آنکھ سے موسیٰ علیہ السلام کے چہرے کے نُور کو دیکھا اور اِس سے اُن کی ایک آنکھ کی بینائی سلب ہو گئی۔ اِس کے بعد بھی آپ کو صبر نہ آیا, دل اور آنکھوں کی طلب اور بڑھ گئی۔ پس حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چہرے پر نظارہِ تجلیاتِ طُور دیکھنے کے لئے دوسری آنکھ بھی کھول دی اور اُس کی بھی بینائی سلب ہو گئی۔ عاشقہِ صادقہ حضرت صفورا سے ایک عورت نے پوچھا “کیا تمہیں اپنی آنکھوں کے بےنُور ہو جانے پر کچھ حسرت و غم ہُوا ہے۔؟” تو آپ نے فرمایا “مجھے تو یہ حسرت ہے کہ ایسی سو ہزار آنکھیں اور بھی عطا ہو جائیں تو میں اُن سب کو محبوب کے چہرہِ تاباں کو دیکھنے میں قربان کر دیتی۔ میری آنکھوں کا نُور تو چلا گیا مگر آنکھوں کے حلقے کے ویرانے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چہرے کا خاص نُور سما گیا ہے۔”

حق تعالیٰ کو حضرت صفورا کی یہ سچی چاہت, تڑپ, یہ کلام, یہ مقامِ عشق اور دل و نظر کی طلب پسند آ گئی۔ خزانہِ غیب سے پھر اُن کی آنکھوں کو ایسی بینائی کا نُور اور تحمل بخش دیا گیا جس سے وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے چہرہِ تاباں کو دیکھا کرتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…