بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں حضورﷺ نے کس کی بددعا پر آمین کہی؟

datetime 5  جون‬‮  2017 |

سیدنا کعب بن عجرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگو!) میرے منبر کے پاس حاضر ہوجاؤ، ہم لوگ حاضر ہوگئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبرکی پہلی سیڑھی پرچڑھے تو فرمایا:’آمین’، دوسری پر چڑھے تو فرمایا:  ‘آمین’، جب تیسری پر چڑھے تو فرمایا: ‘آمین’ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے تو ہم نے عرض کی:

اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آج آپ سے خلافِ معمول ‘آمین’ سنی ہے، پہلے کبھی اس طرح نہیں سنی تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إن جبریل علیه الصلاة والسلام عرض لي۔ فقال:بُعدًا لمن أدرك رمضان فلم یغفرله، قلت: آمین، فلما رقیت الثانیة قال: بُعدا لمن ذکرت عندہ فلم یصل علیك قلت: آمین۔ فلما رقیت الثالثة قال: بعد لمن أدرك أبواہ الکبر عندہ أو أحدھما فلم یُدخلا الجنة قلت:آمین مستدرک حاکم:4؍154، وقال صحیح الإسناد ووافقه الذهبي ” بے شک (جب میں پہلی سیڑھی پر چڑھا) تو حضرت جبریل علیہ الصلوٰة والسلام میرے پاس حاضر ہوکر بدعا کرنے لگے: وہ شخص رحمت ِالٰہیہ سے دور ہوجائے جورمضان کا مہینہ پالے پھر اس کی بخشش نہ ہو۔ میں نے آمین کہا۔ جب میں دوسری سیڑھی پر چڑھا تو جبریل نے کہا: وہ شخص رحمت ِالٰہیہ سے دور ہو جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاذکر کیاجائے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے، میں نے آمین کہا اور جب تیسری سیڑھی پر چڑھا تو جبریل نے پھر بددعا کی کہ وہ شخص رحمت ِالٰہیہ سے دور ہوجس کے سامنے اس کے ماں اورباپ دونوں کو یا ایک کو بڑھاپا پہنچا اور اُنہوں نے اسے جنت میں داخل نہ کرایا، تو میں نے آمین کہا۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…