ایک مرتبہ شیخ الاسلام حضرت فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ درود پا ک کے فضائل بیان فرما رہے تھے تو اچا نک پانچ درویش حاضر ہو ئے اور سلام عرض کیا تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گئے اور عرض کی ہم مسافر ہیں خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے جا رہے ہیں لیکن ہمارے پاس خرچہ نہیں ہے آپ رحمتہ اللہ علیہ کچھ مہربانی فرمایئے یہ سن کر حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے مراقبہ
کیا اور سرا ٹھا کر کھجور کی چند گٹھلیاں لیں اور کچھ پڑھ کر ان پر پھو نکا اور ان درویشوں کو دے دیں وہ حیران ہو گئے اور پوچھا بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ ہم ان گٹھلیوں کو کیا کریں گے؟آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فر ما یا حیران کیوں ہو تے ہو ؟ ان کو دیکھو تو سہی جب دیکھا تو وہ سو نے کے دینار تھے آخر شیخ بدر الدین اسحاق سے معلوم ہو ا کہ حضرت خواجہ رحمتہ اللہ علیہ نے درود پا ک پڑھ کر پھو نکا تھا اور وہ گٹھلیاں درودپاک کی برکت سے دینار بن گئے تھے ۔