جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وہاب ریاض اورمحمدعامر کی انجری،رپورٹ آگئی، اہم کھلاڑی پاکستان واپس،نیا نام سامنے آگیا

datetime 5  جون‬‮  2017 |

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انجری کا شکارفاسٹ بائولروہاب ریاض کوایونٹ سے باہرکردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض بھارت کے خلاف بائولنگ کراتے ہوئے گرپڑے تھے اوراس میچ میں دوبارہ بائولنگ کے قابل نہ رہے ۔انہیں گرائونڈسے ہی فوری پرہسپتال منتقل کیاگیاجس پرڈاکٹرزنے ان کوابتدائی طبی امدادفراہم کی جس کے بعد ڈاکٹرزنے وہاب ریاض

کوفٹ ہونے کےلئے ایک سے دوہفتے مکمل آرام کامشورہ دیاجس کے پیش نظرپی سی بی انتظامیہ نے بتایاکہ ڈاکٹرزنے وہاب ریاض کوان فٹ قراردے دیاہے اس لئے وہ چیمپیئنز ٹرافی کے باقی میچ نہیں کھیل سکتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف وہاب ریاض پاکستان کے مہنگے ترین بائولرثابت ہوئے تھے اورانہوں نے 30گیندوں پر87رنزدیئے تھے ۔ چیمپیئنز ٹرافی کےلئے پاکستانی انتظامیہ اب آئی سی سی سے کسی متباد ل کھلاڑی کےلئے درخواست نہیں کرے گی جبکہ اگرضرورت پڑی تووہاب ریاض کی جگہ محمدعباس کوممکنہ طورپران کی جگہ کھیلایاجائے گا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کوپاکستان واپس جانے کاکہہ دیاگیاہے تاکہ وہ فٹ ہونے کےلئے مکمل آرام کرسکیں ۔جبکہ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھرنے کہاہے کہ محمدعامرکاپٹھہ کھچ گیاہے جس کی وجہ سے وہ ابتدائی میچ نہیں کھیل سکیں گے اورمحمدعامرکوآئندہ میچ میں کھیلانے کےلئے میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے ۔اگرمحمدعامرفٹ ہوئے توپھران کواگلے میچ میں کھیلانے کافیصلہ کیاجائے گا۔۔پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے بنیادی چیزیں ہی درست نہیں کر پائے۔یہاں انھوں نے کیچ ڈراپ ہونے کا ذکر بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ وکٹوں کے درمیان دوڑنا اور کیپر کو تھرو پھینکا ایسی ہی بنیادی چیزیں ہیں جو ٹیم درست طریقے سے نہیں کر پائی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…